Friday October 25, 2024

عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند پی ٹی آئی کا دیوانہ کتنے گھنٹے کا سفر سائیکل پر طے کر کے بنی گالہ پہنچ گیا؟ عمران خان نے دیکھتے ہی کیا سلوک کیا؟ مثال قائم ہو گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہر کوئی متوقع وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہے مگر لودھراں کا ایک ٹائیگر اپنے کپتان سے ملنے کیلئے سائیکل پر ہی بنی گالہ پہنچ گیا۔شوکت علی عرف چاچا پی ٹی آئی جب بنی گالہ پہنچے اور عمران خان کو ان کے آنے کا علم ہوا تو وہ بہت خوش

 

ہوئے اور چاچا کو دیکھ کر خوب ہنسے اور ان کی ہمت اور محبت کو سراہا۔ عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین نے بھی چاچا پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد عمران خان نے انتہائی پرتکلف اور دوستانہ انداز میں چاچا پی ٹی آئی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بھی بنوائی اور ان کے سفر کے اختتام کو انتہائی یادگار بنا دیا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور دیکھنے والے چاچا پی ٹی آئی کی ہمت کو تو داد دے ہی رہے ہیں مگر اس کیساتھ ہی عمران خان کے ردعمل کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چاچا پی ٹی آئی کی والہانہ محبت کا جس انداز میں جواب دیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔

 

FOLLOW US