Friday October 25, 2024

پاکستانی پرچم پہن کر رقص کرنیوالی پولینڈ کی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کردیا،آپ بھی دیکھیں

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی پرچم پہن کر یوم آزادی کا جشن منانے والی پولینڈ کی شہری اور چیئرمین نیب کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد اب وہ لڑکی خود میدان میں آگئی ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر وضاحت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پر پولینڈ کی

شہری لڑکی نے پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے میں رقص کیا جس کا چیئرمین نیب نے ’سخت نوٹس‘ لے لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اس لڑکی کا نام ’ایوا زو بیک‘ (Eva zu Beck)ہے، وہ بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہے اور ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے۔ ان دنوں وہ پاکستان میں موجود ہے اور یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کر رہی ہے۔اس کی رقص کی ویڈیو پر جب چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کر دی ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ ”اس ویڈیو پر میرے فالوورز کی طرف سے مجھے بے تحاشا مثبت پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔اس ویڈیو کا مقصد پاکستان کی سیاحت و ثقافت کی تشہیر کرنا تھا تاہم اگر اس سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور پوری دنیا میں اس کے کلچر اور سیاحت کی تشہیر کرتی رہوں گی۔“۔(

FOLLOW US