Friday October 25, 2024

شدید مخالفت کے باوجود عمران خان نے بابر اعوان کو کونسا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا؟انصافیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک کے چیئرمین عمران خان انتخابی فتح کے بعد سے اپنی حکومت کے عہدیداروں کے انتخاب میں مشغول ہیں اور اب اطلاع آئی ہے کہ انہوں نے پارٹی کے بڑے لیڈروں کی شدید مخالفت کے باوجود بابر اعوان کو ایک انتہائی اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بابر اعوان کو

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا عہدہ دیں گے۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے بھی تحریک انصاف میں کافی کشمکش پائی جا رہی ہے۔ شہریار آفریدی کی خواہش تھی کہ انہیں ڈپٹی سپیکر بنایا جائے لیکن چونکہ عمران خان اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کر چکے ہیں لہٰذا ڈپٹی سپیکر بھی خیبرپختونخوا سے نامزد کیے جانے کا امکان ختم ہونے سے شہریارآفریدی کی خواہش بھی دم توڑ گئی۔ اب امکان ہے کہ منزہ حسن کو ڈپٹی سپیکر بنایا جائے گا۔

FOLLOW US