Friday October 25, 2024

این اے131 سے ضمنی الیشن لڑوں گا یا نہیں ؟ تحریک انصاف کے ولید اقبال نے اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال این اے 131سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، یہ اعلان گذشتہ روز اظہار تشکر کی تقریب میں کیاگیا جس کا اہتمام ولید اقبال نے کیا تھا۔ تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجاز احمد چوہدری، سعدیہ سہیل، نعیم الحق، شیخ امتیاز احمد،

روبینہ عزیز، ملک عثمان حمزہ، طاہر رشید چوہدری، اویس یونس، میاں اویس انجم، آپا صادقہ، محمد مدنی اور دیگر رہنما اور کارکنان کثیر تعداد میں موجو د تھے۔ولید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خالی ہونیوالی نشست پر انکاانتخاب لڑناقیادت کے اعتماد اور ووٹرز کی محبت کا بڑا ثبوت ہے۔ اب این اے 131پر انشاء اللہ ایک بار پھر تحریک انصاف کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیکر نوسر بازوں،ڈرامے بازوں اور چوروں ٹھگوں کا بستر گول کردیا ہے، اب بازی باشعور عوام کے ہاتھ میں آگئی ہے جو ملک کو مزید بحران میں مبتلا ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں بھی فتح پی ٹی آئی کی ہوگی۔عوام نے ملک کو کنگال کرنیوالوں کو ماضی بنادیا، تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام شکست خوردہ اکٹھے ہوگئے ہیں، عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ملک کی تقدیر بدلیں گے

FOLLOW US