Friday October 25, 2024

شہباز شریف کے کتنے گھروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس قرار دیا گیا تھا ، ان کے وزیر کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی ،ماضی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوسز کے اخراجات زیادہ تھے اور شہباز شریف کے 7 گھروں کو وزیراعلیٰ ہاوس قرار دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے اور عمران خان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس میں 530 ملازمین تعینات ہیں اور ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ہمیں جس حال میں معیشت ملی، وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنایا جائے گا اور عمران خان ایوانوں میں سوالوں کے جواب دیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نےبھارتی کرکٹرز کی حلف برداری تقریب میں شرکت پرہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی چینلزکو اگرکرکٹرز کے حلف برداری تقریب میں آنے پرمسئلہ ہے توپھردستخط والا بیٹ بھیجنے پرپوری کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے، شدت پسند طبقے کونظراندازکرکے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صرف لاہور میں7 دفتر ہیں، راولپنڈی اور مری میں الگ الگ دفاترز ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم ہاؤس میں ساڑھے تین سو ملازم ہیں۔ وزیراعظم کی 80 میں سے 33 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں تھیں وہ خرچے کم کریں گے۔اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی جس کے تحت حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے لیکن سکیورٹی پرکمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری ہماری حکومت کالازمی جزو ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کا اس وقت جو برا حا ل ہے نوازشریف اور اسحاق ڈار نے جوبرا حال کیا ہے اس حوالے سے وائٹ پیپرز لیکر آئیں گے۔اسد عمر معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنانے کا اعلان کررکھا ہے۔۔عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن نے بڑے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان نے بھی خود جاکر اپوزیشن سے مصافحہ کیا۔اپوزیشن کی ذمہ داری سے حکومت بھی بہتر کام کرے گی۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ ملکر اس طرح کا ماحول بنائیں گے کہ دونو ں ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے چینلزکو لگ رہا ہے کہ یہاں آنا سکیورٹی کیلئے مسئلہ ہے۔ پھر تووہاں کی کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے کیونکہ انہوں نے بیٹ دستخط کرکے بھیجا ہے۔ فواد نے کہا کہ وہاں ایک شدت پسند طبقہ ہے اس کونظر انداز کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پرآگے بڑھنا چاہیے۔ فواد نے کہا کہ قومی اسمبل یمیں اسپیکر کیلئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری کونامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخواہ اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔

FOLLOW US