Friday October 25, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟ عمران خان کے ساتھ ایچی سن کالج میں پڑھنے والے شخص کا نام فہرست میں سب سے اوپر آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف نے شروع دن سے ہی اپنی ٹیم میں قابل لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیتے رہے ہیں ایسے میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر جیسے بڑے عہدوں کیلئے بڑےاہم فیصلے کیے ہیں ۔اب باری پنجاب کی ہے جس کیلئے مختلف پیشگوئیاں سامنے آتی رہی ہیں اب خبر کے مطابق تحریک انصاف کے تھنک

 

ٹینک نے ایک ایسا نام بتا یا ہے جو شاید ابھی تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا ۔صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کو نہیں بنائے گی۔سینئر تجزیہ نگار نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تحریک انصاف ہے جو ہمیں نظریاتی نظر آتی ہے جبکہ دوسری تھنک ٹینک ہے میرا ان سے رابطہ ہوا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی ”رائے مرتضی اقبال“ ہیں جو کہ چیچہ وطنی سے ہیں جن کا تعلق حسن رائے نواز فیملی سے ہے۔سینئر تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ باقی تمام نام قیاس آرائیاں ہیں جبکہ وزارت اعلیٰ کے اصل امیدوار کوئی اور نہیں بلکہ ”رائے مرتضی اقبال “ ہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما رائے مرتضیٰ عا م انتخابات میں ایک قومی اسمبلی کی سیٹ سے ایک لاکھ 37 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کی۔ نصرت جاوید کا کہناتھا کہ رائے مرتضی کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ” ایچ ای سن “ کالج میں عمران خان کے ساتھی بھی تھے۔(

FOLLOW US