Friday October 25, 2024

این اے 144میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے نتائج کا رخ ہی پلٹ دیا دھماکے دارصورتحال سامنے آگئی

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے جھنگ کے حلقے این اے 144میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست پر جیتنے والے امیدوار کو نوٹس جاری کردیا ہے ،حلقے سے ناکام امیدوار فیصل صالح حیات نے ریٹرننگ افیسر کے خلاف دوبارہ گنتی کی اجازت نہ دینے بارے درخواست دائر کی تھی کمیشن نے مزید سماعت3ستمبر تک

ملتوی کردی ہے ۔سوموار کے روز الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل صالح حیات کی جانب سے حلقہ این اے 144میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی اس موقع پر فیصل صالح حیات کی جانب سے ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے سماعت کے موقع پر فیصل صالح حیات کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ فیصل صالح حیات کے مقابل پی ٹی آئی کے مخدوم محبوب سلطان جیتے ہیں انتخابات میں فیصل صالح حیات نے 105454 ووٹ جبکہ مخالف امیدوار نے 106043 ووٹ لئے ہیں اور جیت کے ووٹوں کا فرق صرف 589ووٹ کا ہے انہوں نے بتایاکہ فیصل صالح حیات نے 28جولائی کو دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر29 جولائی کو دس پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی ہوئی اور78 ووٹ فیصل صالح حیات کے بڑھ گئے ہیں جس پر ریٹرننگ افسر کو مزید پولنگ سٹیشن پر گنتی کی درخواست دی گئی تھی تاہم میری درخواست کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کیا اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار مخدوم محبوب سلطان کے وکیل غلام فرید کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے کمیشن کو بتایاکہ مخدوم محبوب سلطان کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے جبکہ ہمیں کمیشن کی جانب سے کل نوٹس ملا ہے جس پر کمیشن نے کیس کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

FOLLOW US