Friday October 25, 2024

عمران خان کا شیخ رشید کو من پسند وزارت دینےسے صاف انکار، کونسی وزارت دی جائیگی؟ شیخ رشید ناراض

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ دینے سے صاف انکار کردیا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ من پسند وزارت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے سربراہ سے ناراض ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور عمران خان کے دوست شیخ رشید کو انتخابات جیتنے کے بعد دھچکا پہنچا ہے۔ عمران خان

نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔شیخ رشید انتخابات جیتنے کے بعد مسلسل میڈیا پر دعویٰ کرتے رہے کہ انہیں کسی مخصوصی وزارت کی لالچ نہیں ہے، تاہم ذرائع کے مطابق وہ اپنی من پسند وزارت کیلئے تحریک اںصاف کے سربراہ اور اپنے دوست عمران خان پر مسلسل دباو ڈال رہے ہیں۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابات جیتنے کے بعد سے عمران خان سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ دیا جائے۔تاہم اب ذرائع کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور آئندہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوست اور اتحادی شیخ رشید کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ عمران خان نے شیخ رشید کا وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ ممکنہ طور پر سابق وزیراعلی خیبرپختوںخواہ پرویز خٹک کو دیا جائے گا۔اس تمام صورتحال نے شیخ رشید کو نالاں کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اب بھی میڈیا پر یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں کسی وزارت کی لالچ نہیں، تاہم وہ اپنی من پسند وزارت نہ ملنے کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ اور اپنے دوست عمران خان سے ناراض ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US