Friday October 25, 2024

ویزہ جاری ۔۔۔۔۔۔ بھارت سے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکتویزہ جاری ۔۔۔۔۔۔ بھارت سے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کون پاکستان آرہا ہے؟ نام سامنے آتے ہی پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے کے لیے کون پاکستان آرہا ہے؟ نام سامنے آتے ہی پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے

ویزہ جاری ۔۔۔۔۔۔ بھارت سے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کون پاکستان آرہا ہے؟ نام سامنے آتے ہی پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے ۔۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت میں موجودپاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا ہے ۔میڈیا

 

رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت سرکار کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ،اور انہیں پاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویز ہ جاری کر دیا ،نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور ویزہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کیا ،انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کاپاکستان بلانے کے لئے شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہا کہ ویزہ مل گیا ہے پاکستان ضرور آوں گا اورعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو ،سنیل گواسکر ،کپل دیو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایک سیٹ سے کامیابی کا سفر شروع کرنے والا آج پاکستان کا وزیراعظم بن گیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان سے نکلنے والے ہر لفظ پر بھروسہ ہے

 

اور وہ جو بولتے ہیں کر گزرتے ہیں۔تحریک انصاف نے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، کپیل دیو اور سنیل گواسکر کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور تقریب میں شریک ہونے جلد پاکستان آئیں گے۔سابق بلے باز کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی نے بھارتی میڈیا کو سیخ پا کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سنیل گواسکر نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت ست معذرت کی ہے جب کہ بالی وڈ اداکار عامر خان پہلے ہی تقریب میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔عمران خان ممکنہ طور پر 18 اگست کو پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

FOLLOW US