Friday October 25, 2024

بریکنگ نیوز : یہ بڑے ڈرامہ باز اور فنکار ہیں ۔۔۔۔ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بڑی سیاسی جماعت نے شریفوں اور زر والوں پر الزام لگا کر احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی اپنی وکٹ پر کھیلے گی اور ہم مسلم لیگ(ن)اور

پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کے لئے نہیں بلکہ تمام معاملات پرساتھ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کاہواور پاناماپیپرزمیں شامل 4سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے،اسمبلیوں میں موجودہمارے ساتھی ملک وقوم کے لئے موثرکرداراداکریں گے،اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اگلا قدم بھی اٹھاسکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم اس طرح نہیں چل سکی جس طرح چلنی چاہیے تھی اور ریاستی اداروں نے امن قائم کرنے کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے،آج عوام کوہسپتالوں میں علاج اوردرسگاہوں میں تعلیم نہیں ملتی،کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی وکٹ پر کھیلے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی

محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔قاسم سوری کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے عمران خان اور ہماری ٹیم فوکسڈ ہے۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں قاسم سوری بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو سے کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 25 ہزار 973 ووٹ لے کر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، متحدہ مجلس عمل کے حافظ حمد اللہ اور راحیلہ حمید درانی کو شکست دی۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کو نامزد کیا ہے، وہ گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر تھے۔

FOLLOW US