Friday October 25, 2024

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا،22سال کی جدو جہدکے بعد نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آج قومی اسمبلی کے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ایوان میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تھی۔۔الیکشن 2018ء کےا لیکشن میں جیت کے بعد ہی عمران خان کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے۔اور آج قومی اسمبلی میں بطور رکن اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد جہانگیر ترین نے بھی ان کے لیے

ٹویٹ کیا ہے۔جہانگیر ترین کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان نے جو خواب 22 سال پہلے دیکھا تھا آج وہ حقیقت میں بدل رہا ہے،،عمران خان کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہوئیں لیکن کچھ بھی ان کو نیا پاکستان بنانے سے روک نہیں سکا۔وہ مضبوطی سے اپنے عقیدے پر قائم رہے اور اور آخرکار اپنی منزل حاصل کر لی۔ عمران خان ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں۔یاد رہے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ نہ لےسکے۔جہانگیر ترین قومی اسمبلی میں تو عمران خان کے ساتھ موجود نہیں تھے تا ہم انہوں نے عمران خان کا خوب ساتھ دیا،انتخابی نتائج کے بعد جہانگیر ترین نے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔جہانگر ترین ان پارٹی رہنماؤں میں سے ہیں جنھوں نے تحریک انصاف پر بے شمار پیسہ خرچ کیا ہے۔۔جہانگیر ترین کو نا اہل ہونے کے باجود پارٹی میں سر گرم رہنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے ۔لیکن اس کے باوجود بھی جہانگیر ترین پارٹی میں متحرک رہتے ہیں اور عمران خان کا دایاں بازو سمجھے جاتے ہیں۔۔عمران خان بھی پارٹی کے لیے جہانگیر ترین کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔۔جہانگیر ترین کے بعد ان کے بیٹے نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنے والد کی سیٹ سنبھالی۔۔جہانگیر ترین کے بیٹے پارٹی میں کیا خدمات سر انجام دے سکتے ہیں اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا تا ہم اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

FOLLOW US