Friday October 25, 2024

نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان سے دوستی نبھا دی، ایسا کام کر دیا کہ بھارتیوں کو بھی آگ لگ جائیگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت میں موجودپاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت سرکار

کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ،اور انہیں پاکستانی ایمبیسی نے پاکستان کا ویز ہ جاری کر دیا ،نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا اور ویزہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کیا ،انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کاپاکستان بلانے کے لئے شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہا کہ ویزہ مل گیا ہے پاکستان ضرور آوں گا اورعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو ،سنیل گواسکر ،کپل دیو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

FOLLOW US