Saturday October 26, 2024

آصف علی زرداری اور بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو ناقابل یقین جھٹکا دیدیا، قومی اسمبلی میں پہلے ہی روز کیا کر دیا؟ عمران خان خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سے ایم این اے کے کارڈ بنوا لئے۔نوائے وقت کے ذرائع کے مطابق زرداری اوربلاول الگ الگ گاڑیوں پر اکٹھے پارلیمینٹ ہاؤس پہنچے، ایم این اے کی حیثیت سے اپنے کارڈز بنوانے کے لئے فارم فل کئے اور رجسٹریشن کرائی جبکہ

عمارت میں موجود افراد ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ اس موقع پربلاول نے پارلیمنٹ آمد پر خوشی کا اظہار کیا مگر جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شہباز شریف کو کیسے ووٹ دیںگے تو بلاول نے جواب دینے سے گریز کیاتاہم سابق صدر سےبھی اپوزیشن کے اتحاد کے بارےمیں سوال پوچھا گیا تو وہ بھی جواب گول کر گئے۔

FOLLOW US