Saturday October 26, 2024

میرے ہر کام میں برکت کیوں ہوتی ہے ؟ نمبر گیم پوری کر لینے کے بعد جہانگیر ترین نے بڑے کام کا انکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے اور پارٹی کیلئے جہاز کا استعمال ضروری تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ نمبر گیم پوری ہونے میں آپ کے جہاز کو کریڈٹ دیا جارہا ہے ۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے لئے جہاز استعمال

 

کرنا ضروری تھا ۔ اگر جہاز ہے تو اس سے کام جلدی ہو جاتا ہے اور ویسے بھی حرکت میں برکت ہےدوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لیے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے۔پی ٹی آئی وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سب کو پارلیمنٹ میں آ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ملکی اور قومی مفاد کے لیے

 

کی جانے والی قانون سازی کی حمایت کریں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، خورشید شاہ اور ایم کیو ایم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے پہنچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں اور ان سے پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔پیپلز پارٹی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر کی حمایت کرے گی یا نہیں اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ ہم خیال جماعتوں نے وزیراعظم کا امیدوار اکثریت کے باعث مسلم لیگ (ن) سے لانے کا فیصلہ کیا تھا اور شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ امیدوار ہوں گے۔تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتعلاوہ ازیں تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے علیحدہ ملاقات کی۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا عمران خان کا وژن ہے۔پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، پرویز خٹک، عمر ایوب اور فواد چوہدری شامل تھے جنہوں نے اسپیکر ہاؤس میں ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وفد نے ایاز صادق کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت سے چلائیں جب کہ پی ٹی آئی وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پر بھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے۔

FOLLOW US