Saturday October 26, 2024

این اے 131 لاہور : ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان آمنے سامنے ۔۔۔ مگر تحریک انصاف ٹکٹ کسے دینے والی ہے ؟ بریکنگ نیوز آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان بھر کے مختلف پانچ قومی اسمبلی کے حلقوں سے بیک وقت منتخب ہوئے ہیں۔۔عمران خان نے میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھی۔لاہور کے حلقہ این اے 131میں عمران خان اور سعد رفیق کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کامیابی عمران خان کے حصے میں آئی۔۔عمران خان نے اپنی جیتی ہوئی

 

لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 131چھوڑدی۔ان کی اس نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ ئے جبکہپی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال بھی اس نشست سے ضمنی الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں۔ابھی پارٹی کی طرف سے کسی امیدوار کو اس حلقے سے الیکشنلڑنے کے لیے گرین سگنل نہیں دیا گیا۔تاہم دونوں امیدواروں نے اس حوالے سے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پانچوں حلقوں سے ہی انتخاب جیت کر ایک نیا ریکارڈ

 

قائم کر دیا تھا۔ عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،،،کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 پر ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی،،،عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل، لاہورکے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اکرم درانی کو شکست دی تھی۔تاہم عمران خان نے میانوالی سے اپنے آبائی حلقہ این اے 95 کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے ولید اقبال بھی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، ہمایوں اختر کی مالی حالت بہتر، عمران خان وعدہ بھی کر چکے، ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اپنی نشست این اے 131 چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن ہمایوں اختر نے پہلے ہی بطور امیدوار سٹیکرز چھپوا کر مہم شروع کر دی ہے۔سٹیکرز پر حلقہ این اے 131 اور انتخابی نشان بلا کے ساتھ ہمایوں اختر کا نام تحریر ہے۔ این اے 131 میں ولید اقبال بھی ٹکٹ ملنے کے امیدوار ہیں تاہم عمران خان نے تاحال کسی کو این اے 131 کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار نامزد نہیں کیا۔ولید اقبال کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے انہیں اس حلقے کے لئے بطور امیدوار نامزد کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہمایوں اختر نے تحریکِ انصاف میں شمولیت ہی عمران خان کے اس وعدے پر کی تھی کہ انہیں این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ہمایوں اختر نے عمران خان کی بھرپور انتخابی مہم اسی مقصد کے لئے چلائی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہمایوں احتر کی چونکہ مالی حالت نسبتاً زیادہ بہتر ہے اور ضمنی الیکشن میں بھرپور خرچہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اس لئے ہمایوں اختر کو این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں بطور امیدوار نامزد کئے جانے کا زیادہ امکان ہے۔(ذ،ک)

FOLLOW US