Saturday October 26, 2024

میرے اوپر ایک پائی بھی حرام ، میں بطور ممبر قومی اسمبلی اپنی پہلی تنخواہ اس کام کے لیے دونگا ۔۔۔عامر لیاقت حسین کے ایک بیان نے قوم کے دل جیت لیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وہ بطور ممبر پارلیمنٹ جمعہ کی چھٹی بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔قومی اسمبلی آمد کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ دوبارہ قومی اسمبلی پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، یہ سب نبی کریم ﷺ کے کرم

 

کی مہربانی ہے۔ ’ بطور رکن قومی اسمبلی میرا پہلا مطمع نظر یہ ہوگا کہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دوں،ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پہلی قرار داد پیش کروں گا‘۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ اتوار کی چھٹی ختم کراکے جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی کوشش کریں گے، قومی اسمبلی میں بہت سے کام کرنے ہیں سب مل کر کریں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے گورنر ہاؤس کو منہدم کرنے کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہم ایسا کریں گے کیونکہ یہ عمارت تاریخی ورثہ ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتدار میں آکر گورنر ہاؤس کو بلڈوز کر دیں گے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی

 

بھی ہمارا ساتھ دے جبکہ میئر کراچی کوبھی ساتھ لے کر چلیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر سےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سند کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن کرسامنےآئی ہے لہٰذا یہ تحریک انصاف سے ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی تبدیلی لےکرآئیں گے اور عمران خان کے پروگرام پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو منہدم نہیں کیا جاسکتا البتہ وہاں تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا آفس استعمال کیا جائے گا، وہاں رہائش اختیار نہیں کروں گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ بعد ازاں نامزد گورنر عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر نامزد ہونے پر اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی جارہی ہے اور سندھ میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

FOLLOW US