Saturday October 26, 2024

قومی اسمبلی کا اجلاس، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔۔۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کب ہو گا؟ اعلان ہو گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جاری ہے جس دوران نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیاہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اورسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، نومنتخب ار کان حلف لینے کے بعد فردا فردا سپیکر کی .

دعوت پر حروف تہجی کے اعتبار سے رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے، انتخاب 15 اگست کو ہو گا جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا، نومنتخب ارکان کی اجلاس میں شر کت، حلف برداری، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیا جانے والا کارڈ لازمی ہو گا۔نومنتخب ارکان کے کوائف اکٹھا کرنے اور کارڈ کے اجرا کیلئے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2 میں خصوصی سہولت مرکز قائم کر دیا گیا، جو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہا، اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر رکن کو مہمانوں کے لئے 2 گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہر اجلاس سے ایک روز پہلے اپنے مہمانوں کے نام، شناختی کارڈ اور گاڑی نمبرفراہم کریں بصورت دیگر ان کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جاری ہے جس دوران نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیاہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اورسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

FOLLOW US