Saturday October 26, 2024

بریکنگ نیوز: عمران خان نے پرویز خٹک کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹیوں سے رابطوں کے عمل کو تیز کر دیا ہے ،پاکستان تحریک انصانے سابق وزیر اعلیٰ کے پی

 

کے پرویزخٹک کومتحدہ مجلس عمل کی قیادت سے رابطوں کاٹاسک دے دیا،رابطے کے بعد ملاقات کے لئے وقت لیا جائے گا جس میں ملکی امور اور حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ، متحدہ مجلس عمل کی قیادت کووزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی جائےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اور پرویز خٹک میں ملاقات بہت جلد ہوگی ۔واضح رہے عام انتخابات میں کامیابی اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 158ہو گئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کرلیا۔وفاق اور صوبائی سطح پر حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے رابطوں میں تیزی کردی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کرکے وفود کی سطح پر ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔موصول اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور حکومت سازی کے عمل میں مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔ ٹیلی فونک گفت گو میں جہانگیر ترین اور خالد مقبول صدیقی نے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے وفود ہفتہ کے روز اہم ملاقات کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لئے کسی بھی جماعت سے یہ پہلا باضابطہ مذاکراتی رابطہ ہے۔قابل ذکر یہ بھی ہے کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے معاشی حب کراچی میں بھی پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو بچھاڑ کر 13 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ تحریک انصاف نے شہر سے نہ صرف سب سے زیادہ نشستیں جیتیں بلکہ ایم کیو ایم کو عزیزآباد اور پیپلزپارٹی کو لیاری جیسے سیاسی قلعوں سے بھی محروم کردیا۔

FOLLOW US