کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر تحریکِ انصاف کے بعض ارکان سندھ اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اورپارٹی چیئرمین عمران خان کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیرِ اعلی سندھ کے عہدے پر متحدہ اپوزیشن کا امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف
سے نامزد کرنے اورممکنہ طورپرنو منتخب رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا نام لیے جانے پرتحریک انصاف میں اختلاف سامنے آگئے ہیں۔تحریک انصاف کے معتمد ترین ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے معاملے پر تحریکِ انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی ایم پی ایز کو حلیم عادل شیخ بطوراپوزیشن لیڈر منظور نہیں ہیں اورانہوں نے اس معاملے پرتحریک انصاف کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریکِ انصاف سندھ کے ایم پی ایزچیئرمین عمران خان کو خط لکھیں گے اوراپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئیحلیم عادل شیخ کا نام واپس لینے کی درخواست کریں گے۔