Saturday October 26, 2024

بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کیلئے ووٹ کس کو دیں گے؟ پیپلز پارٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے بلاول بھٹو کے بطور اتحادی شہبازشریف کوووٹ دینے سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو ووٹ دیں گے توپیپلزپارٹی ووٹ د ے گی اگرپارٹی لیڈر ووٹ نہیں دے گا توپیپلزپارٹی بھی ووٹ نہیں دے گی، پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو الگ نہیں ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن

 

اور حکومت کبھی بھی ملکر نہیں چلے۔دونوں الگ الگ ہی چلتے ہیں۔ اپوزیشن کا اپنا کام ہے اور حکومت کا اپنا کام ہے۔ ہم نے پہلے دن سے ایک بات کی ہے کہ ہم بھرپور اپوزیشن کریں گے لیکن ذمہ داری والی اپوزیشن ہوں گے۔ جہاں پرحکومت عوام اور پاکستان کے حق میں کام کرے گی ہم حکومت کوسپورٹ کریں گے۔ اس ضمن میں جو بھی قانون سازی ہوگی اس قانون سازی کی بھی حمایت کریں گے۔اگر ایسا نہیں ہوگا توحکومت پردباؤ بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں جو رویہ اختیار کرتے رہے ہیں اب اس رویے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔۔قمر زمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی جانب سے بطور اتحادی شہبازشریف کو ووٹ دینے کے سوال پر کہا کہ آپ سوال کریں کہ پیپلزپارٹی ووٹ دے گی یا نہیں،جب بلاول بھٹو ووٹ دیں گے توپیپلزپارٹی ووٹ د ے گی اگر بلاول بھٹو یعنی پارٹی لیڈر ووٹ نہیں دے گا توپیپلزپارٹی بھی ووٹ نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو ہم نے سنیارٹی کی بنیاد پراپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔ان کی اسمبلی میں خدمات ہیں، انہیں ووٹ مل سکتے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام سے جووعدے کیے ہیں ان کوپورا کروائیں گے۔ ہم اپوزیشن پارٹیو ں پارلیمنٹ میں لے کرجارہے ہیں۔کل ایک بار پھر نئی اسمبلی اپنا حلف اٹھائے گی۔تمام اپوزیشن کوساتھ لیکر چلیں گے۔ نوجوان قیادت اسمبلی میں آئے گی۔ کل بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں پہلی بار شرکت ہوگی۔

FOLLOW US