Saturday October 26, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کس کو بنایا جائے؟ تہمینہ دُرانی نے ایسا مشورہ دے دیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ (ن) لیگ والے بھی حیران رہ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کس کو بنایا جائے؟ تہمینہ دُرانی نے ایسا مشورہ دے دیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ (ن) لیگ والے بھی حیران رہ گئے ۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اپنے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں اور ان کا نام لیے بغیر ہ ان کی تعریف کرتے ہوئے ان جیسا لیڈر ہی چننے کی درخواست کی

 

ہے ۔تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”چنددن میں پنجاب عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا ، میر ی دعا ہے کہ آپ ان جیسا اور ڈھو نڈ لیں ، وہ آدمی جو کبھی آرام نہیں کرتا چھٹی نہیں لیتا ، وہ آدمی جو تین گھنٹے سوتا ہے اور کام کرتاہے ، قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایسا شخص زندگی میں ایک مرتبہ ہی پیدا ہوتاہے ، جیسا کہ میں نے دیکھا ہے ، وہ سب سے بہترین ہیں ۔“ واضھ رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو لے کر تحریک انصاف ایک نئی کشمکش کا شکار ہے اور اس حوالے سے سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیا کہ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معرو ف تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب راجہ یاسر

 

ہمایوں کو نہیں بنانے جارہی ہے ، ایک پی ٹی آئی ہے جو کہ ہمیں نظر آتی ہے اور ایک پی ٹی آئی کا تھینک ٹینک ہے ، ان سے میرا رابطہ ہواہے تو انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان کے دل میں اصل امیدوار ” رائے مرتضیٰ اقبال “ ہیں جو کہ چیچہ وطنی سے ہیں اور ان کا تعلق معروف شخصیت رائے حسن نواز کی فیملی سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے مرتضیٰ کے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ پہلے سے ہی طے شدہ ہیں اور باقی جتنی بھی باتیں ہو رہی ہیں وہ سب قیاس آرائیاں ہیں ۔ رائے مرتضیٰ عا م انتخابات میں ایک قومی اسمبلی کی سیٹ سے ایک لاکھ 37 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کی ۔ نصرت جاوید کا کہناتھا کہ رائے مرتضی کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ ” ایچ ای سن “ کالج سے ہی پڑھے ہوئے ہیں ۔

FOLLOW US