Saturday October 26, 2024

مشن کمپلیٹ: مسلم لیگ (ن) کے کون کونسے رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رابطوں میں ہیں؟ جہانگیر ترین کے انکشاف نے شہباز شریف کی نیندیں اُڑا دیں

مشن کمپلیٹ: مسلم لیگ (ن) کے کون کونسے رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رابطوں میں ہیں؟ جہانگیر ترین کے انکشاف نے شہباز شریف کی نیندیں اُڑا دیں ۔۔۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ،شہبازشریف کی بیڈگورننس کی وجہ عوام کی خدمت نہیں ہوئی

 

،ہم اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کریں گے ۔ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے ،پنجاب کیلئے بہترین نظام لائیں گے ،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے بیشتر لوگوں سے ہماری بات چل رہی ہے،مسلم لیگ ن کے کئی ارکان ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ شفاف رکھیں گے اورسب کچھ عوام کے سامنے ہو گا،حکومت میں آکر شریف خاندان کے کارنامے بے نقاب کریں گے ،ساری پاور وزیراعلیٰ اپنے پاس رکھتا ہے وہ عوام کو دیں گے ،کوشش ہو گی اختیارات نچلی تک دیئے جائیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نیا قانون بنا کر بلدیات کا انتخاب کروائیں گے ،پنجاب کی تاریخ میں

 

جو کام نہیں دیکھاوہ کرکے دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیات کا بالکل نیا نظام لائیں گے قانون سازی کریں گے بلدیاتی سطح پرفنڈزکی تقسیم کاطریقہ بنائیں گے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سپیکر،ڈپٹی سپیکراوروزیراعلیٰ کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا جبکہ ملک کو درپیش چیلنجز پربھی بات چیت ہوئی ،ہماراارادہ اچھا ہے انشااللہ حالات میں بہتری آئے گی۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ دس سالوں میں شہبازشریف نے پنجاب کابیڑاغرق کیا انہوں نے کوئی ایسا ادارہ نہیں چھوڑاجسے بربادنہ کیاہو،شہبازشریف نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جودیرپانہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں نچلی سطح تک اختیارات کانظام تھا،شہباز شریف کی حکومت میں بلدیاتی فنڈ نچلی سطح تک نہیں پہنچتے تھے ہم حکومت میں آکر کوشش کریں گے فنڈز نچلی سطح تک منتقل ہوں۔

FOLLOW US