Saturday October 26, 2024

اسے کہتے ہیں لیڈرامریکہ کی ایسی کی تیسی ۔۔۔۔۔ اب تعلقات کس بنیاد پر ہونگے ؟ پاکستان تحریک انصاف کا دبنگ اعلان

امریکہ کی ایسی کی تیسی ۔۔۔۔۔ اب تعلقات کس بنیاد پر ہونگے ؟ پاکستان تحریک انصاف نے ٹرمپ بہادر کو دوٹو ک جواب دیدیا۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ خطے کی پالیسی پر اس کے آلہ کار نہیں بن سکتے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکہ کے

 

ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سی پیک معاہدوں کے پابند ہیں اور ان معاہدوں پر پارلیمان بھی نظر رکھے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو چین اور پاکستان کی حکومتیں باہمی رضا مندی سے سی پیک منصوبوں میں تبدیلی لائیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں،اپوزیشن کے تحفظات دورکیے جائیں گے، سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرنہیں چلیں گے تونظام آگے نہیں بڑھے گا۔تحریک انصاف کے وفد نے سپیکرایازصادق سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے

 

گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور نامزد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں،ایاز صادق سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اورانہی خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، تحریک انصاف نے پوزیشن کے تحفظات سننے کافیصلہ کیاتھا، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے،اپوزیشن کے تحفظات دورکیے جائیں گے اورخورشید شاہ سے بھی آج ملاقات ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب قانونی عمل ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا، حکومت اوراپوزیشن ساتھ نہیں چلیں گے تومعاملہ آگے نہیں بڑھے گااورتمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرنہیں چلیں گے تونظام آگے نہیں بڑھے گا،ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے حکومت اوراپوزیشن معاملات مشاورت سے چلائیں، پی ٹی آئی وفد نے الیکشن سے متعلق تحفظات پربھی بات کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

FOLLOW US