Saturday October 26, 2024

یہ ہے اصل تبدیلی۔۔ تحریک انصاف کی قیادت اپوزیشن کے پاس پہنچ گئی۔۔ مسلم لیگ ن کو شاندار پیشکش کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک اںصاف کے وفد کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سمیت نئے اسپیکر سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے حکومت اور اپوزیشن معاملات مشاورت

 

سےچلائیں۔ پی ٹی آئی وفد نےالیکشن سےمتعلق تحفظات پربھی بات کرنےکی پیشکش کی۔۔پی ٹی آئی وفدنےعام انتخابات سےمتعلق کسی بھی تنازع یاکوتاہی پرگفتگوکی پیشکش کی ہے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔۔پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اپوزشین کے تحفظات کو سنا جائے گا ہم خورشید شاہ سے بھی آج ملیں گے۔ ہم شام کو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔جب کہ ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔حکومت اور اپوزیشین ساتھ نہیں چلیں گے تومعاملات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔۔پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ملک کو درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی ضروری ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ مل کر وہ قانون سازی کریں جو ملک کے لیے فائدہ مند ہو۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں کہا ہے۔مخلتف معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہی عمران خان کا وژن ہے۔کیونکہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر نہ چلا جائے تو ملک کا نظام ٹھیک نہیں چلتا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا ملک کے لیے احتساب ضروری ہے۔آئین کےمطابق احتساب جاری رہےگا۔جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوادچودھری نے رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کوٹیلی فون کیا ہے اور ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US