Saturday October 26, 2024

نہ علیم خان ، نہ یاسمین راشد اور نہ ہی ہمایوں یاسر۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ایک بڑا نام سامنے آ گیا

نہ علیم خان ، نہ یاسمین راشد اور نہ ہی ہمایوں یاسر۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ تحریک انصاف والے بھی دنگ رہ گئے ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے تاہم ابھی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے تاحال کسی حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن دوسری جانب سینئر تجزیہ نگار

 

نصرت جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معرو ف تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کو نہیں بنانے جارہی ہے ، ایک پی ٹی آئی ہے جو کہ ہمیں نظر آتی ہے اور ایک پی ٹی آئی کا تھینک ٹینک ہے ، ان سے میرا رابطہ ہواہے تو انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان کے دل میں اصل امیدوار ” رائے مرتضیٰ اقبال “ ہیں جو کہ چیچہ وطنی سے ہیں اور ان کا تعلق معروف شخصیت رائے حسن نواز کی فیملی سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائے مرتضیٰ کے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ پہلے سے ہی طے شدہ ہیں اور باقی جتنی بھی باتیں ہو رہی ہیں وہ سب قیاس آرائیاں ہیں ۔ رائے مرتضیٰ عا م انتخابات میں ایک قومی اسمبلی کی سیٹ سے ایک لاکھ 37 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی کامیابی حاصل کی ۔ نصرت جاوید کا کہناتھا کہ رائے مرتضی کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ ” ایچ ای سن “ کالج سے ہی پڑھے ہوئے ہیں ۔

FOLLOW US