Saturday October 26, 2024

ہوٹل پر کام کر کے کروڑ پتی کیسے بنا؟ پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے گل ظفر نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کچھ روز سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ تحریک انصاف نے ایک چائے بنانے والے کو ایم این اے بنا دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے اس اقدام کو سراہا بھی گیا۔تاہم گذشتہ روز اس خبر نے سب کو حیران کر دیا کہ،

خود کو چائے والا کہلانے والے تحریک انصاف کے ایم این اے گل ظفر کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔اسی متعلق جب گل ظفر سے پوچھا گیا کہ آپ نے چائے بنا کر اور ہوٹل پر کام کر کے کروڑوں روپے کیسے بنا لیے تو گل ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں کچھ مخصوص لوگ ہی باربار الیکشن جیت رہے تھے۔لیکن میں چاہتا تھا کہ ہم اس قانون کو بدلیں۔اور مڈل کلاس کے لوگوں کو سیاست میں آگے لانا چاہیے۔گل ظفر خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں قدم رکھنے کے لیے میں نے اپنے خاندان سے بغاوت کی اس لیے مجھے ” باغی” کہا جاتا ہے۔میرا تعلق ایک بہت بڑے اور معزز گھرانے سے ہے۔لیکن سیاست میں قدم رکھنے کے لیے مجھے اپنے اہل خانہ سے بغاوت اختیار کرنا پڑی۔جس کی وجہ سے مجھے ہوٹل پر کام کرنا پڑا اور میں نے 12سال ہوٹل پر کام کیا۔مجھے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لیکن میں نے سیاست نہیں چھوڑی۔گل ظفر کا کہنا تھا کہ میں خانہ بدوش نہیں تھا بلکہ غریب تھا۔میرے خاندان کی بہت زیادہ جائیداد ہے۔انہوں نے مجھے گھر سے تو نکالا لیکن جو جائیداد مجھے وراثت میں ملی وہ میرے پاس ہے۔۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 ء میں،

پاکستان تحریک انصاف کےاُمیدوار گل ظفرنے این اے 41 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ گل ظفر خان، جو کہ ایک ہوٹل میں ویٹر ہے ، نےشہاب الدین خان اور اخونزادہ چٹان جیسے ہیوی ویٹس کو شکست دی ۔باجوڑسے منتخب رکن قومی اسمبلی گل ظفرنےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہرکیے۔گل ظفرخان کے اثاثوں میں 1 کروڑ روپے کی غیرمنقولہ جائیداد شامل ہے۔گل ظفرخان کے پاس1 کروڑ20 لاکھ روپے مالیت کے2 گھراورزرعی زمین بھی ہے۔

FOLLOW US