Saturday October 26, 2024

اب یہ عیاشیاں نہیں چلیں گے چاہے میں ہوں یا کوئی اور ۔۔۔۔۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی دن عملی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان کا گارڈ آف آنر نہ لینے کا فیصلہ ، عمران خان تقریب حلف برداری تقریب کو سادہ رکھنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریب کے شرکاء کی توضع صرف چائے کی پیالی سے کیا جائے گا ۔عمران خان خاموشی سے اور سادگی سے وزیر اعظم کا عہدہ لیں گے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف

 

(پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ خطے کی پالیسی پر اس کے آلہ کار نہیں بن سکتے۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سی پیک معاہدوں کے پابند ہیں اور ان معاہدوں پر پارلیمان بھی نظر رکھے گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو چین اور پاکستان کی حکومتیں باہمی رضا مندی سے سی پیک منصوبوں میں تبدیلی لائیں گی۔انتخابات 2018 کے بعد تحریک انصاف ملک کی ممکنہ حکمران جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور

 

پارٹی رہنما اکثر وبیشتر خارجہ پالیسی کے حوالے سے بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔25 جولائی کو پولنگ کے اگلے ہی روز پارٹی چیئرمین عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ ہم امریکا سے دو طرفہ اور متوازن تعلقات چاہتے ہیں، جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ہے، وہاں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے بھارت کو بھی مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایک قدم ہماری طرف آئیں گے تو ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھیں گے۔دوسری جانب ملک کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران امریکا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان کے چینی قرضوں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا تھا کہ ہمارے بیرونی قرضوں کی صورتحال سنجیدہ ہے لیکن ہمیں چینی قرضوں کا مسئلہ نہیں ہے۔

FOLLOW US