Saturday October 26, 2024

بریکنگ نیوز: ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ، تحریک انصاف نے اپنی مخلص خاتون سیاستدان کو خوشخبری سنا دی

لاہور( ویب ڈیسک)تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 33 ،ن لیگ کو30،ق لیگ کو 2 جبکہ پیپلزپارٹی کو ایک مخصوص نشست ملی۔تحریک انصاف کی مخصوص سیٹوں پر منتخب ہونے والی ایم پی ایز میں ڈاکٹریاسمین راشد، صدیقہ صاحب داد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رانا، شاہدہ احمد، سمیرا احمد، سیدہ زہرا

 

نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات ملک، امل بینن علی، عظمیٰ کاردار، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا، راشدہ خانم، فرحت فاروق، شاہین رضا، طلعت فاطمہ نقوی، شاہینہ کریم، آسیہ امجد، سیمابیہ طاہر، مومنہ وحید، عائشہ نواز، زینب عمیر، فرح آغا، سیدہ فرح عاظمی، ساجدہ بیگم، ساجدہ یوسف، شبین گل خان، سبرینہ جاوید اور عابدہ بی بی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیوالی خواتین میں ذکیہ خان، مہوش سلطانہ، عظمیٰ زاہد بخاری، عشرت اشرف، سعدیہ ندیم ملک، حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق جبین، طاحیہ نون، اسوہ آفتاب، صبا صادق، کنول پرویز چودھری، گلناز شہزادی، رابعہ نصرت ، حسینہ بیگم، راحت افزا، منیرہ یامین ستی، رخسانہ کوثر، سلمہ سعدیہ تیمور، خالدہ منصور، رابعہ احمد بٹ، رابعہ نسیم فاروقی، فائزہ مشتاق، بشریٰ انجم بٹ، سیدہ عظمیٰ قادری، سمیرا کومل، راحیلہ نعیم، سنبل ملک حسین، انیزہ فاطمہ، نفیسہ امین اور زیب النسا شامل ہیں۔ مسلم لیگ قائد اعظم کو پنجاب میں خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملیں ان میں خدیجہ عمر اور بسمہ چودھری ایم پی اے بن گئیں۔ پنجاب سے پیپلز پارٹی کی بھی خواتین کی ایک مخصوص نشست پر شازیہ عابد ایم پی اے بن گئیں۔

FOLLOW US