Saturday October 26, 2024

وہ پہلا سرکاری ملک جس نے سرکاری طور پرعید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

جکارتہ (نیوزڈیسک) ملائیشیا اور انڈونیشیا نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسلامی ممالک ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہفتے کے روز ہواتاہم ان دونوں

ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں یک ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز اتوار کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کے امکانات ہیں۔

FOLLOW US