Saturday October 26, 2024

یہ ہے قائد اعظم کا پاکستان ۔۔۔۔۔سندھ کے نو منتخب گورنر عمران اسماعیل نے کہاں رہنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) عمران اسماعیل نے گورنر بننے کے بعد سندھ کے گورنر ہاوس میں رہائش رکھنے کا اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس سندھ قائداعظم کی رہائش گاہ بھی رہی ہے تاہم گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی

حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 116نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔اب تحریک انصاف کی حکومت بننے میں کوئی دو رائے نہیں رہی۔مرکز میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں بھی سادہ اکثریت کے ساتھ خود مختار حکومت بنائے گی جبکہ پنجاب میں بھیتحریک انصاف کی حکومت بننا حتمی ہو گیا ہے۔وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں تبدیلی آرہی ہے۔چاروں صوبوں کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنروں کے انتخاب کا عمل بھی جاری ہے۔اب تک سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے گورنروں کو نامزد کیا جا چکا ہے۔پنجاب میں گورنری چوہدری سرور کے نام رہی تو خیبر پختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر نامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح سندھ میں عمران اسماعیل کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان نے اپنے فاتحانہ خطاب میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے گورنر،، گورنرہاوسز میں نہیں رہیں گے۔تاہم عمران اسماعیل نے گورنربننے کے بعد سندھ کے گورنر ہاوس میں رہائش رکھنے کا اعلان کردیا۔

انکا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس سندھ قائداعظم کی رہائش گاہ بھی رہی ہے تاہم گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کیے جائیں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑےہاوسز کے بارے میں پارٹی کے پروگرام پرعمل کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ بعد ازاں نامزد گورنر عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر نامزد ہونے پر اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی جارہی ہے اور سندھ میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سندھ میں تمام عہدوں کے لیے اپنا امیدوار کھڑے کرے گی اور سندھ اسمبلی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے جب کہ دیگر نامزدگی کے لیے جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے مشاورت کر رہے ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں، حریف جماعتوں سے کہتا ہوں ایک قدم آگے آئیں ہم دس قدم بڑھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے ہاؤسز کے بارے میں پارٹی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا اور گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ قائد اعظم کی رہائش گاہ بھی رہی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔

FOLLOW US