Saturday October 26, 2024

اللہ نے عمران خان کی لاج رکھ لی : تین صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کے بعد عمران خان کو ایک اور بڑی کامیابی ۔۔۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دینے والی خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا۔حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد آیا اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نامزدگی پر ایم کیو ایم سے حمایت مانگی۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے حلیم عادل شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈرکے لیے حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم کا نام سامنے آیا تھا تاہم ایم کیو ایم نے ان کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔ فردوس شمیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے ایم کیو ایم سے مجبوری میں اتحاد کیا۔ فردوس شمیم کے اس بیان پر رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی مجبوری بتائے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فردوس شمیم کی سرزنش کی تھی۔خیال رہے کہ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی 13 اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا چکے ہیں جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔سندھ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے مراد علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے آغا سراج درانی کو دوبارہ نامزد کردیا ہے جبکہ وفاق میں اکثریت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کیا ہے۔

FOLLOW US