Saturday October 26, 2024

پیپلزپارٹی سے سپورٹ مانگیں گے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے فیصلہ سنا دیا

کراچی (نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما و نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی سے کو ئی سپورٹ نہیں مانگ رہی لیکن سندھ کی بہتری کے لئے پی پی پی کوہمارے ساتھ بات کرناہوگی۔نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ کو دیے گئے اپنے انٹر ویو میں عمران اسما عیل کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ہرچیزپرقابض ہے،پیپلزپارٹی

 

بغیرکمیشن کے کام نہیں کرتی جبکہ سندھ میں ترقی کیلئے پیپلزپارٹی کووفاق کیساتھ مل کرکام کرناہوگا، ملک میں اداروں کوغیرسیاسی کرناہوگا، گورنرکے عہدے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا،پیپلزپارٹی کے احتساب کی باتیں کرنیوالے آج ان کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی بہتری کیلئے مل کرکام کریں گے،پولیس میں ریفارمزلائیں گے،کراچی کے میئرکواختیارات ملنے چاہئیں جبکہ ایم کیوایم مرکزمیں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی طرح سندھ پولیس بھی ٹھیک ہوسکتی ہے، نیب تحریک انصاف سے احتساب شروع کرے۔

FOLLOW US