Saturday October 26, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نامزد ہونیوالے اسد قیصر کا پہلا دبنگ اعلان جاری ،عمران خان اور پاکستانیوں کو خوش کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سپیکرکا کام ہوتا ہے اپوزیشن کوبھی ساتھ لے کرچلے،ہماری کوشش ہوگی کہ قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرکوساتھ لے کرچلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر اسد قیصر نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ مجھے اہم عہدے پرفائزکیا جارہا ہے،عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہ رہا ہوں،پارٹی نے مجھ پراعتماد کا اظہارکیا ہے،اپنی لیڈرشپ کومایوس نہیں کروں گا،سپیکرکا کام ہوتا ہے اپوزیشن کوبھی ساتھ لے کرچلے،ہماری کوشش ہوگی کہ قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرکوساتھ لے کرچلیں،اپوزیشن کویقین دہانی کراتا ہوں اسمبلی کومشترکہ طورپرچلائیں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کومیرٹ پروقت دیں گے،پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں،محمود خان،پرویزخٹک،عاطف خان ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم مل کراپنے ملک اورعوام کیلئے کام کریں گے،پاکستان کواندرونی وبیرونی چیلنجزکاسامناہے،قومی اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد180ہے اور ہم حکومت بنانے کی پوزیشن کو مستحکم کر چکے ہیں۔

FOLLOW US