Saturday October 26, 2024

صدر مملکت ممنون حسین نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دی ایسی خبر جسے پڑھ کر انصافی جھوم اٹھیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) نواز شریف نے صدر مملکت کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا، حکم کے باوجود صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز نے تاحال عہدے نہیں چھوڑے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اہم حکومت اور ریاستی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب اور

 

صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں سابق گورنر اور سینیٹر چوہدری سرور کو ہی گورنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے گورنرز کے ناموں کے اعلان کے بعد اب تحریک اںصاف نے گورنر سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کو سندھ کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر بنانے کی منظوری دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ گورنرز کے نامزد امیدوار موجودہ گورنرز سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابات میں شکست کے بعد صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے مستعفی نہ ہونے پر شدید نالاں ہیں۔ نواز شریف نے صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز کو فوری مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ تاہم نواز شریف کے حکم کے باوجود صدر مملکت،، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے گورنرز اپنے عہدوں سے مستعفیٰ نہیں ہوئے۔ اس صورتحال نے ن لیگ کا کارکنوں کو مزید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔

FOLLOW US