Sunday October 27, 2024

پرویز خٹک نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مرکز میں پی ٹی آئی کی قومی نشستوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سپیکر کے لئے نامزد امیدوار اسد قیصر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دی ہیں،عمران

خان کی جانب سے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے اور وہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دور حکومت میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر تھے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے اسد قیصر اور پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتے ہیں، اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 اور پی کے 44 جب کہ پرویز خٹک نے این اے 25 اور پی کے 61 اور پی کے 64 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

FOLLOW US