Sunday October 27, 2024

بڑا سیاسی تہلکہ : تحریک انصاف کے لیے غیبی مدد آ گئی ، جہانگیر ترین کی کوششوں سے وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی مضبوط حکومت بننے کا قوی امکان ۔۔۔۔اب تک کی سب سے بڑی شمولیت کی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن تفصیلات جاری نہیں کرسکتا تاہم ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دئیے ۔

ان ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت ظاہر کی ہے ،قومی اسمبلی کے 4 ارکان نے آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے ۔ این اے 13 سے صالح محمد ،این اے 101 سے عاصم نذیر،این اے 150 سے سید فخر امام،این اے 166 سے عبدالغفار ، این اے 181 سے شبیر علی،این اے 190 سے امجد فاروق ، این اے 205 سے علی محمد،این اے 97سے ثنا اللہ مستی خیل اور این اے 185 سے مخدوم زادہ باسط سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دئیے ۔ پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے ۔ پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف ، 1 رکن نے مسلم لیگ ن اور ایک نے رائے حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پنجاب اسمبلی کے 3 اراکین نے آزاد حیثیت برقرار رکھی ۔

معروف بھارتی کرکٹر اور عمران خان کے قریبی ساتھی کا پاکستانی آنے سے صاف انکار، وجہ کیا نکلی؟

FOLLOW US