Sunday October 27, 2024

معروف بھارتی کرکٹر اور عمران خان کے قریبی ساتھی کا پاکستانی آنے سے صاف انکار، وجہ کیا نکلی؟

نئی دہلی(نیوزذیسک) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کے بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔۔عمران خان نے گواسکر کے علاوہ کپل دیو اور نوجوت سدھو کو بھی دعوت نامہ بھجوایا تھا۔سدھو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور کپل دیو پاکستان آ رہے ہیں جب کہ سنیل گواسکر نے اپنی

مصروفیات کے سبب عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے سے معذرت کی ہے۔سابق بھارتی کپتان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹیلی فون پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے تاہم اپنی مصروفیات کے باعث پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔انہیں 18اگست کو بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران وہاں موجود ہونا ہے۔گواسکر کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر کے طور پر عمران خان کئی بار بھارت آچکے ہیں۔وہ بھارت کو بہت زیادہ جانتے ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔نوجوت سدھو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے۔۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کپل دیو نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ انہیں بھی دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ”چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب میں آپ کو مدعو کرنا انتہائی مسرت کا باعث ہے۔حلف برداری کی یہ تقریب ہفتہ 18اگست 2018ءکو اسلام آباد میں ہو گی۔اس تاریخی موقع پر آپ کی موجودگی باعث افتخار ہو گی“۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(((پی ٹی آئی ) 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی((پی پی پی ) 43 سیٹوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل(((ایم ایم اے ) کی قومی اسمبلی میں 12،،پاکستان مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، عوامی نیشنل پارٹی((اے این پی)) اوربلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا ایک، ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

FOLLOW US