Sunday October 27, 2024

مزید بارشوں کا سلسلہ کتنے روز تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،چھٹی کے روز ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو عوام کے چہرے بھی کھل اٹھے۔مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے بادل پہلے اسلام آباد میں چھائے اور پھر راولپنڈی کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا،ایسے برسے ہرطرف جل تھل ہوگیا۔موسلادھاربارش کے باعث گرمی کا زورٹوٹ گیا،شہریوں کے

مرجھائے چہرے کھل اٹھے،کہتے ہیں آج خوب انجوائے کریں گے۔ملکہ کوہسارسے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں،دھلا اسلام آباد خوبصورت نظارے پیش کررہا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

FOLLOW US