Sunday October 27, 2024

کپتان نے بلوچستان کو بدلنے کی بھی ٹھان ۔۔۔ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کیا تبدیلی لانے جا رہے ہیں؟ خبر آتے ہی سیاسی پنڈت حیران رہ گئے

کپتان نے بلوچستان کو بدلنے کی بھی ٹھان ۔۔۔ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کیا تبدیلی لانے جا رہے ہیں؟ خبر آتے ہی سیاسی پنڈت حیران رہ گئے ۔۔۔۔کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے جمعہ

کو سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی اورممبر صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی سے کی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سرداریارمحمد رند نے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان کی 70 سالوں کی محرومیوں کے ازالے کی بھرپور کوشیش کریں گے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ، تعلیم ، صحت ، کرپشن کی روک تھام اور گڈ گورننس ہماری ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے اپنے اتحادیوں کو واضح کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان میں ان ترجیحات پر فوری کام شروع کریں اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل و و سائل کا فائدہ پہلے بلوچستان کی عوام پھر تمام پاکستان کو پہنچنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی بلوچستان کی عوام کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا ۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریگی۔

جیل جا کر بھی نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہوئیں، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US