Sunday October 27, 2024

عمران خان نے اسد قیصر کو ہی اسپیکر قومی اسمبلی کیوں نامز کیا؟ بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔ قبل ازیں پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا تھا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے

بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صدارت میں خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا جو نتیجہ ختم ہوگیا۔اجلاس میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اور صوبائی کابینہ کے لئے ناموں پر فیصلہ نہ ہوسکا ۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سے اسد قیصر کے اسپیکر قومی اسمبلی نامزد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے وفاقی کابینہ میں اہم عہدوں کے لئے کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نامزد وزیراعلیٰ محمود خان ،پرویزخٹک ،عاطف خان ،شہرام ترکئی،علی امین گنڈا پور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا،صوبائی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے جس کے فیصلے بعد کابینہ کے حجم اور ناموں کا فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے لیے مختلف منصوبوں اور عوامی ریلیف پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکرنامزد کئے جانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے خواہشمند رہنماؤں نے دوسرے عہدوں پر نظریں جمالی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی،، عارف علوی، شفقت محمود، اسپیکر کے لیے مضبوط اُمیدوار تھے ،لیکن شاہ محمود قریشی نے اسپیکر شپ لینے سے معذرت کرلی، جس کے بعد عمران خان نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عارف علوی، شفقت محمود اور شاہ محمود قریشی وفاقی کابینہ میں کسی اہم عہدے کے منتظرہیں ،،شاہ محمود قریشی وفاقی وزارت داخلہ یا ضمنی الیکشن لڑ کر وزیر اعلٰی پنجاب کے خواہشمند کے بھی ہیں۔

FOLLOW US