Sunday October 27, 2024

ہم ایسے احتجاج کو مسترد کرتے ہیں،پیپلزپارٹی نےمولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا، بلاول بھٹو نے بڑا جھٹکا دیدیا

ہم ایسے احتجاج کو مسترد کرتے ہیں،پیپلزپارٹی نےمولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا، بلاول بھٹو نے بڑا جھٹکا دیدیا۔۔۔۔اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ’ریاستی’ ادارے کیخلاف بیان کو مسترد کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اداروں کیخلاف بیان بازی کی حمایت نہیں کرے گی۔ مولانا

فضل الرحمان نے 8 اگست کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کے احتجاج کے دوران ایک ریاستی ادارے پر عوامی مینڈیٹ کو پی ٹی آئی کے حق میں بدلنے کے الزامات عائد کئے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو کہا کہ وہ مولانا فض الرحمان کو یہ پیغام پہنچا دیں گے کہ اگر دھاندلی کے علاوہ کوئی معاملہ زیر بحث آیا تو اپوزیشن گرینڈ الائنس ختم ہو جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں واضح کیا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس صرف اور صرف انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر بنایا گیا تھا اور اگر اس کے علاوہ کسی معاملے پر بات کی گئی تو یہ اتحاد نہیں رہے گا۔

FOLLOW US