Sunday October 27, 2024

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوسری شادی کر لی ، مگر انکی دلہن کون ہے اور شادی کہاں ہوئی ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

پاکپتن (ویب ڈیسک) بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔نجی ٹی وہ چینل کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کر لی ہے۔

میاں خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ایک میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل خاور مانیکا کی نور بخاری سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم سابق اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔نور کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کر رہے ہیں، میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمر کا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کر سکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے

FOLLOW US