Sunday October 27, 2024

بہت بڑی خبر : عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی کو کونسا بڑا عہدہ سونپا جانے والا ہے ؟ شاندار انکشاف ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نامزد کیے جانے کاامکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق

ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کے عہدے پرفائزہوسکتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کوگرلزگائیڈ، ایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی ایشن کیساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتمادکاووٹ لینالازم ہوگا۔گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کمشنروسینیٹرنزہت صادق نے کہا ہے کہ ملک کا جو بھی وزیراعظم بنے،ہم اسکوخوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومبرمیں پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کے انتخابات ہونگے،انتخابات میں وفاق سمیت صوبائی ایسوسی ایشنزکی خواتین ممبران شرکت کرینگی اور رواںبرس اورآئندہ برس کے بنائے جانیوالے پروگرامزکی منظوری دیں گی۔چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کوہم کھلے دل کیساتھ ویلکم کریں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے۔یادرہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازپاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ہیں اورنومبرکے بعد نئی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

FOLLOW US