Sunday October 27, 2024

جیل میں قید حنیف عباسی کو اٹیک ہو گیا سانس لینے میں بھی دشواری ، ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت سے ایفی درین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئر مین میٹرو بس سروس محمد حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جیل کے ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو پولن الرجی کااٹیک ہوا ہے اور انہیں گلے میں ٹانسلز کی وجہ سے سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہورہی ہے

جس سے انہیں فوری طور پرجیل میں قائم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرون نے انہیں مسلسل زیر مشاہدہ رکھا ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں علاج ممکن نہ ہونے کی صورت میں حنیف عباسی کو بھی جیل سے باہر ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حنیف عباسی گزشتہ کئی سالوں سے سانس کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور موسم میں تبدیلی کے ساتھپولن اٹیک کی وجہ سے انہیں سانس میں تکلیف کا عارضہ پیش آتا ہے

FOLLOW US