Sunday October 27, 2024

”ہمیں شہبازشریف نے کہا تھا کہ آپ۔۔۔“ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو بڑا جھٹکا، پارٹی قیادت کے فیصلوں کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور (ویب ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ نوازشریف نے مستعفی ہونے کیلئے نہیں کہابلکہ ہم کو پارٹی صدر شہباز شریف نے مستعفی ہونے سے روکا تھا ۔گورنر سندھ نے مستعفی ہونے میں جلدی کی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل میں نوازشریف کی جانب سے صدر ممنون اور،

 

تینوں صوبوں کے گورنرز کی جانب سے مستعفی نہ ہونے پر ناراضگی کی خبروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ اگر نوازشریف ہم کو حکم کریں تو ہم اپنے قائد کی بات سے کبھی انحراف نہیں کرسکتے ۔اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت ہوئی تھی تو صدر ممنون حسین نے کہا تھا کہ آپ آئینی عہد ے پر بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے آپ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں ۔ ہم آئینی بحران پیدا نہیں کر نا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ یونہی نئی حکومت کے بننے کا عمل مکمل ہوگاہم اپنے پروگرام کے مطابق چلیں گے اور نکالے جانے کا نتظار نہیں کریں گے بلکہ خود ہی ہٹ جائیں گے ۔ہم کو پارٹی کے صدر نے مستعفی ہونے سے روکاہے ۔گورنر سندھ نے مستعفی ہونے میں جلدی کردی۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایسا کوئی کام نہیں کرنا جس سے آئینی بحران پیدا ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کل نوازشریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ انہوں نے ہمیں بلایا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفے کا اعلان کیا،

تو وزیراعظم آزاد کشمیر نے تجویز دی کہ صرف ایک گورنر ہی کیوں مستعفی ہو چاروں صوبوں کے گورنرز اور صدر مملکت ممنون حسین کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے اور یہ تجویز منظور بھی کر لی گئی۔ معروف صحافی اعزاز سید کے مطابق جب یہ پیغام صدر مملکت کو پہنچایا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں تو ویسے بھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں اپنی مدت پوری کررہا ہوں۔اگست کے وسط میں مجھے ایڈنبرا یونیورسٹی نے بطور صدر اعزازی ڈگری دینا ہے۔ فی الحال میرا ایوان صدر میں رہنا زیادہ ضروری ہے، رفیق تارڑ بھی تو مشرف کے قبضے کے بعد دو سال تک ایوان صدر رہے۔ اقتدار سے نہ نکلنے کی ایسی ہی مزاحیہ دلیلوں کے قصے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا کے بھی ہیں۔

FOLLOW US