Saturday January 18, 2025

طویل خاموشی کے بعد بالآخرچوہدری نثار نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کر ہی دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تین دن کے اندر آزاد

 

امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل 61 کے تحت کیس بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا حق حاصل ہوتاہے اور بیان حلفی جمع کروانا ہوتاہے تاہم وہ وقت گزشتہ شام چار بجے ختم ہو گیاہے تاہم چوہدری نثار ، جگنو محسن اور احمد علی نے آزاد حیثیت میں ہی صوبائی اسمبلی میں بیٹھے کا فیصلہ کیاہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروایا ہے جبکہ دوسری جانب تین آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

FOLLOW US