Sunday October 27, 2024

حاملہ ثانیہ مرزا نے کھیلا ٹینس، بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کر دی، چند منٹوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو آپ بھی دیکھیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک )ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں بہنیں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں بہنیں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا،

” جلد ماں بننے جا رہی ثانیہ سے کچھ گیند ہٹ کروا رہی ہوں“۔ ویڈیو میں ثانیہ کے والد عمران مرزا بھی نظر آرہے ہیں۔ ثانیہ حاملہ ہیں اور لوگ انہیں اس وقت میں بھی ایکٹو دیکھ کر خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔عام طور پر مانا جاتا ہے کہ حاملہ خواتین کو اس حالت میں بھاگ دوڑ ، کھیل کود نہیں کرنا چاہئے۔ مگر ثانیہ مرزا ایسا نہیں مانتی۔ بین الاقوامی سطح کی اس کھلاڑی نے پریگنینسی کے تیسرے ٹیمیسٹر میں ٹینس کھیل کر مثال پیش کی ہے۔

FOLLOW US