Sunday October 27, 2024

بھارت نے عمران خان کو شاندار تحفہ دے ڈالا بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے بھارتی کرکٹر کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل سنیل

گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہےتاہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کی وجہ سے شائد وہ تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے 92 ورلڈ کپ کے سٹارز کو بھی وزارت عظمی کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ ہماری یہ خواہش تھی کہ حلف برداری کی تقریب میں تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن شریک ہوں لیکن چونکہ یہ تقریب ایوان صدر کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے اس لئے تقریب میں ہمارے لاکھوں کارکن شریک نہیں ہوسکتے۔بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں ، بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی سربراہ نے پاکستانی موقف ان کے سامنے رکھا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کا نام بھی جلد سامنے آ جائے گا۔ فواد چودھری نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دستخط کا بلا عمران خان کو تحفے میں دیا ہے ۔ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

FOLLOW US