Monday October 28, 2024

چلو نکلو یہاں سے۔۔پنجاب پولیس کے رنگ بدل گئے، پولیس اہلکار نے پرویز رشید کو جیل کی حدود سے باہر نکال دیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) لیگی سینیٹر پرویز رشید اور عرفان صدیقی کو میاں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی درخواست رد کردی، ہمیں کہا گیاآپ لوگ جیل کی حدود سے چلے جائیں ،ْمیں نے جیل حکام سے کہا کہ بطور پارلیمنٹرین جیل کا معائنہ میرا حق

 

ہے لیکن نوازشریف کی وجہ سے ہمیں اس حق سے بھی محروم کردیا گیاہے۔عرفان صدیقی کے مطابق لسٹ پتہ نہیں کہاں سے بن کرآئی اس میں نام نہیں، مجھے کہا گیا آپ مل چکے ہیں دوبارہ نہیں مل سکتے، اس طرح قریبی لوگوں کو ملاقات سے محروم رکھنا جبر کے مترادف ہے۔۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملاقات کا دورانیہ ایک سے بڑھا کر 2 یا 3 دن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FOLLOW US