لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 131 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران کے ھاتھ صاف ہیں تو این اے 131 کی نشست سے حلف اٹھائیں،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے با اختیار پارلیمانی کمشن بن کے رہے گا اور تھیلے بھی کھلوا کر رہیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل چند ماہ میں
فیصلہ کر دے گاسچ قوم کے سامنے آنا چاہیے ، عمران خان تھیلے کھلنے کے خوف سے لاہور کی سیٹ چھوڑ رہے ہیں،عمران نے لاہورکی سیٹ چھوڑی تو ووٹ چور قرار پائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری 40000 کی لیڈ پر تھیلے کھولنے کا شور مچانے والے عمران اپنی 600 کی لیڈ پر تھیلے کھلنے کی راہ میں رکاوٹ کیوں ہیں؟ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ سارے حلقے کھولنے کے لئے تیا ر ہیں جبکہ عمران کے وکلا نے آر او کورٹ سے عدالت عظمیٰ تک ری کاؤنٹنگ رُکوانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا عمران کے قول وفعل کا تضاد ری کاؤنٹنگ رکوانے کی کوششوں سے بے نقاب ہو گیا ہے این اے 131 کی ری کاؤنٹنگ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے باعث رُکی ہے عدالتی فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 سے متصادم ہے آج نہیں تو کل انصاف ہو کر رہے گادباؤ جبر جھوٹ بہتان اور پیشیوں کے ہتھکنڈے ہمارے لئے نئے نہیں ـ۔)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 131 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران کے ھاتھ صاف ہیں تو این اے 131 کی نشست سے حلف اٹھائیں،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے با اختیار پارلیمانی کمشن بن کے رہے گا اور تھیلے بھی کھلوا کر رہیں گے۔